بی آر ٹی کی متعدد روٹس پر بس سروس بند، مسافروں کو مشکلات

Published On 12 June,2025 09:03 am

پشاور: (دنیا نیوز) بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی متعدد روٹس پر بس سروس بند کر دی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق بی آر ٹی کی 4 مختلف روٹس پر سروسز بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، حیات آباد فیز 6 سے چلنے والی بس سروس ای آر 16 بند کر دی گئی جبکہ شاہ عالم پل سے مال آف حیات آباد تک چلنے والی ای آر 12 بس سروس بھی معطل ہے۔

اس کے علاوہ کوہاٹ اڈہ سے پشاور یونیورسٹی تک چلنے والی بس سروس ای آر 10 بھی بند ہے، چمکنی سے مال آف حیات آباد تک چلنے والی سپر ایکسپریس روٹ پر بھی سروس معطل ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی تعداد کم اور اخراجات زیادہ ہو رہے تھے، ٹرانس پشاور کو نقصان سے بچانے کیلئے متعدد روٹس کو بند کیا گیا ہے، عید کے بعد مسافروں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔