پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت کو نوٹس، جواب طلب

Published On 19 June,2025 11:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار کیا جانے والا اضافہ عوامی مفاد کے خلاف اور غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے اب تک قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق کوئی جواب داخل نہیں کرایا جو شفافیت کے اصولوں کے خلاف ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا۔