پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شمولیت کا امکان،اعلیٰ عہدیداروں میں رابطے

Published On 29 June,2025 04:55 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت پر مرکزی رہنماؤں کا ن لیگ کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ ہوا ہے۔

پارٹی ذرائع کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں وفاق اور پنجاب میں شمولیت پر بات ہوئی،حکومت میں شمولیت کے لئے دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ سطح کی قیادت میں رابطہ ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں بات چیت پچھلے کچھ روز پہلے ہوئی، ن لیگ چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے، پیپلز پارٹی نے حکومت میں شمولیت پر کسی حد تک رضامند دکھائی دیتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھے کہ حکومت میں شمولیت کے لئے مزید بات چیت ہونے کا امکان ہے۔