جڑانوالہ : ٹریفک حادثے میں تین موٹرسائیکل سوار جاں بحق

Published On 05 July,2025 06:58 pm

جڑانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں ٹریفک حادثے میں تین موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ ستیانہ کی حدود جھامرہ روڈ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کی ٹکر سے تین موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت عظمیٰ بی بی، عون عباس اور انعام اللہ کے نام سے ہوئی جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیورکو ٹرک سمیت گرفتار کرلیا، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ ٹرک کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔