موٹر وے پر بس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق، 4 شدید زخمی

موٹر وے پر بس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق، 4 شدید زخمی

موٹروے ایم 5 پر بس صادق آباد سے لاہور آرہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے مزید بتایا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔