غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جائے گی: بلوچستان حکومت

غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جائے گی: بلوچستان حکومت

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے، کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو گی، حالیہ واقعے پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے واضح مؤقف اختیار کیا اور بہت سی جماعتوں سے بات چیت کی ہے۔