کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی کے 100 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ ہوسکی جس کے باعث شہری رل گئے۔
صدر، جوبلی مارکیٹ میں جمعرات کی رات 9 بجے جبکہ عزیز آباد بلاک 8 میں شام 7 بجے سے بجلی معطل ہے، اسی طرح ماڈل کالونی، شیٹ ون، مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی سکیم 38 میں منگل کی شام 7 بجے سے علاقہ مکین بجلی کے منتظر ہیں۔
گلستان جوہر بلاک 9 کے رہائیشیوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج ریکارڈ کرایا، شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ 3 روز سے علاقے کی بجلی بند ہے، گھروں میں پانی بھی نہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 100 فیڈرز پر بجلی بحالی کے لیے کام جاری ہے، 2100 میں سے 2000 فیڈرز سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔