خیبر پختونخوا: بی ایس پروگرام ختم، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا: بی ایس پروگرام ختم، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد مضامین غیر ضروری قرار دیئے گئے ہیں، صوبے کے 36 کالجز میں مختلف مضامین میں بی ایس ڈگری کو ختم کر دیا گیا۔

حکام کی جانب سے بند کئے جانے والے پروگرامز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پشتو، پولیٹیکل سائنس، اردو، پاک سٹڈی اور دیگر مضامین شامل ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بی ایس پروگرام میں انرولمنٹ کم اور ڈراپ آؤٹ شرح بہت زیادہ ہے، غیر ضروری مضامین کی جگہ مارکیٹ سے ہم آہنگ مضامین شامل کیے جائیں گے۔