اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما پی ٹی آئی اسد قیصرنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ حکومت کی ایما پر ہوا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ انڈہ پھینکنےکا واقعہ ایک سازش ہے، ملوث خواتین کا پی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے رولز کے مطابق بھی ملاقات نہیں کرائی جا رہی، پتہ نہیں حکومت کس سمت پر چل پڑی ہے، یہ افسوسناک ہے، یہ سیاست کو گندگی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ علیمہ خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں اسد قیصرکا کہنا تھا کہ ہم اپنی جدوجہد کر رہے ہیں، ملک کو آئین و قانون کےمطابق چلایا جائے اور انتقامی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔