جہلم:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کم نہیں ہورہا،بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے،عمران خان ڈیل کرنےکوتیارنہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےزورزبردستی نہیں کی جاسکتی وہ اپنےاُصولوں سے پیچھےنہیں ہٹیں گے، سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، دونوں فریقین معجزے کا انتظار کر رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام سےپاکستان کوفائدہ نہیں نقصان ہورہا ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کا کوئی سیاسی قد نہیں ہے، عمران خان نے اِسی لیےمحمود اچکزئی کوبطوراپوزیشن لیڈرچنا۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم میں سقم ہے جس کوٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔