صوابی: (دنیا نیوز) وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم فتح ملی، فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت بھارت کو شکست فاش ہوئی، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی جنگی جہاز گرا کر 1965ء کی یاد تازہ کردی۔