اسرائیل کا قطر پر بلاجواز حملہ عالمی دنیا کیلئے ایک سبق ہے: مولانا عبدالغفور حیدری

Published On 12 September,2025 11:37 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اسرائیل کا قطر پر بلاجواز حملہ عالمی دنیا کیلئے ایک سبق ہے۔

اسرائیل کی جانب سے قطر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قطر پر حملے سے ثابت ہوگیا کہ اسرائیل عالمی دہشتگرد ہے، اب بھی عالمی دنیا اور بالخصوص مسلم دنیا کی آنکھ نہیں کھلتی تو اپنی باری کا انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ قطر ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، جے یو آئی قطر کی سلامتی کیلئے قطر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

سیکرٹری جنرل جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی دنیا مل کر اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے، اسلامی ممالک کو حالیہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف سخت اقدام کا فیصلہ کرنا چاہیے۔