پشاور: (دنیا نیوز) سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت سے ہمیں گلہ تھا لیکن موجودہ حکومت بھی پالیسی میں تبدیلی نہیں لا سکی۔
سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں مجلس عمومی خیبرپختونخوا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، بیڈ گورنٹس نہیں مس گورنٹس ہے، صوبے اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہوگا تو شراکت داری کے لئے تیار ہیں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ زندگی کو خطرات لاحق ہیں، بین الاقوامی مفادات کو فروغ اور پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے، ہم ملک اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم بندوق کی سیاست کے قائل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف واضح اور ٹھوس ہے، ملک کی بقا اور آئین کی بالادستی کی جنگ ہم ہی لڑ رہے ہیں۔