پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی پر قابو پانے کے دعوؤں کی نفی ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی پر قابو پانے کے دعوؤں کی نفی ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کو مہنگا کر دیتا ہے، پٹرول مہنگا کرنے کا مطلب مہنگائی کا نیا طوفان برپا کرنا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے غریب عوام پر ایک بار پھر مہنگائی کا بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق پٹرول 4 روپے 7 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔