کے پی میں بدامنی، کرپشن انتہا پر، صوبائی حکومت کی کوئی رٹ نہیں: فضل الرحمان

کے پی میں بدامنی، کرپشن انتہا پر، صوبائی حکومت کی کوئی رٹ نہیں: فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صوبائی حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، اگر پی ٹی آئی نے خود ادراک کرلیا ہے تو اچھی بات ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اندرونی معاملات پر کچھ نہیں کہوں گا، سیاسی بحران انتخابات میں بے قاعدگیوں کی وجہ سے آیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے خلاف نہیں، مائنز اینڈ منرل کے معاملے پر قوم کو بے خبر نہ رکھا جائے، چھپ چھپا کر معاہدوں سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔