پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ پر مشاورت مکمل ہوگئی،ایک دو دن میں وزراء کا اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔
کے پی اسمبلی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں آٹھ سے دس اہم محکموں کے وزرا ء کا اعلان ہوگا، باقی کابینہ ممبران کے نام بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد فائنل ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں نئے اور پرانے چہرے شامل ہوں گے، وزراء کا اعلان اہم محکموں کے امور متاثر ہونے سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔