وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر اعتراض عائد

Published On 18 October,2025 06:25 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض عائد کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر پیر کے روز اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے ، رجسٹرار آفس نے کیس اعتراضات کے ساتھ پیر کو مقرر کردیا ۔

دوسری جانب رجسٹرار آفس کااعتراض ہے کہ پہلے فیصلہ ہوچکا پھر کیوں درخواست دائر کی گئی، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے وکیل علی بخاری کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔