پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو 2بجے طلب کرلیا گیا۔
اسمبلی اجلاس اس سے پہلے 27 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا، تاہم وزیرِاعلیٰ خیبر پختوا کی سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ملاقات کے بعد تاریخ تبدیل کی گئی۔

کے پی اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ قبل ازیں و زیزِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے درمیان اہم ملاقات سپیکر ہاؤس پشاور میں ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس اہم ملاقات کے دوران وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے اسمبلی کا اجلاس کل بروز سوموار 20 اکتوبر 2025 کو طلب کرنے کی تجویز پیش کی جس پر سپیکر نے اتفاق کیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو آئندہ پارلیمانی حکمتِ عملی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ عوام کی نظریں بھی اس اجلاس کے فیصلوں پر مرکوز ہیں۔



