سرکاری سکیم کے تحت حج کی بکنگ مکمل کرلی: سردار یوسف

Published On 23 October,2025 09:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سرکاری سکیم کےتحت حج کی بکنگ مکمل کرلی گئی ہے، پرائیویٹ اسکیم کی بکنگ بھی تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب میں سردار یوسف نے کہا کہ حج کا 40 دن کا لانگ پیکج 11 لاکھ 40 ہزار اور شارٹ پیکج 12 لاکھ کا ہوگا، دوسری قسط ساڑھے 6 لاکھ ادا کرنا پڑے گی۔

سردار یوسف نے مزید کہا کہ حجاج کو 12 ہزار سے ایک لاکھ 10ہزار تک بینکوں کے ذریعے رقم واپس دی جارہی ہے،کچھ حجاج کو رقم واپس نہیں ملےگی جنہوں نےبہتر عمارات اور دیگر سہولیات حاصل کی تھیں۔

سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ سعودی حکومت نے آخری اسٹیج کے مریضوں کے جانے پر پابندی لگائی ہے، ہمارے بہت سے ایسےحاجی جاتے ہیں جو مکہ اور مدینہ میں ہی مرنا چاہتے ہیں۔