لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کوئی کام کئے ہوں تو 'دِکھتے' ہیں اور بہت سوں کو'دُکھتے' ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی کارکردگی سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سامنے رکھتی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خود کی کوئی کارکردگی نہ بتا پانے والے اس پہ تنقید کرتے ہیں، پنجاب میں سرکاری سکولز، سڑکوں کی بحالی، ہسپتال بن رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت ماحولیات، ستھرا پنجاب، ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے، سوشل سروسز اور بہت کچھ پنجاب کے عوام کو مل رہا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چیلنج ہے اگر کسی کی کوئی کارکردگی ہے تو دکھاؤ اور بتاؤ؟۔



