آزاد کشمیر حکومت سازی کا مشن، صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم بیٹھک

Published On 31 October,2025 12:30 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی، اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وفود بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا، ملاقات میں وزیراعظم نے حکومتی اور سیاسی معاملات پر صدر کو بریفنگ دی، اس موقع پر پاک افغان تعلقات میں کشیدگی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔