جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مضبوط بلدیاتی ادارے ناگزیر ہیں: احسن اقبال

Published On 03 November,2025 01:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اداروں کو تباہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ترقی کا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا تھا، پی ٹی آئی نے نفرت اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بلدیاتی اداروں کو بند کردیا گیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مضبوط بلدیاتی ادارے ناگزیر ہیں، ہم نے عدالتوں میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کی جنگ لڑی ہے۔