راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمرہ پر جانے سے روکنے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
شیخ رشید احمد نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست اپنے وکیل سردار عبدالرزاق خان کے ذریعے دائر کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید احمد کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم انہیں ایئر پورٹ پر روک دیا گیا، عدالتی حکم ہونے کے باوجود امیگریشن حکام نے عمرہ پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے انہیں عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہونے کی اجازت دی تھی۔
توہین عدالت پٹیشن کی سماعت پیر 10 نومبر کو ہوگی۔



