مریم نواز شریف کا پنجاب کو ٹی 30 وژن کے معیار کا صوبہ بنانے کا اعلان

Published On 10 November,2025 11:49 pm

بیلم: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو ٹی 30 وژن کے معیار کا صوبہ بنانے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے برازیل میں کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب، الیکٹرک گاڑیوں، جنگلات اور جنگی حیات کے تحفظ و فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔

مریم نوازشریف نے ویسٹ ٹو ویلیو، وژن ٹو گلوبل ایکشن‘ کے پنجاب حکومت کے اقدامات سامنے رکھے، وزیراعلیٰ نے پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں پر مبنی ٹرانسپورٹ، ستھرا اور گرین پنجاب سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں سموگ کے خاتمے اور فضائی معیار کی بہتری کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تمام شعبوں کو ماحول دوست بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 42 شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے اقدامات کئے، انہوں نے 10 جدید ترین ڈیجیٹل ریل سسٹم چلانے کے منصوبے سے متعلق آگاہ کیا۔