جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے

Published On 14 November,2025 01:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے۔

وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر امجد سراج کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال شاہد رسول کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو دل کا دورہ پڑنے پرنجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، شاہد رسول کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ پروفیسر شاہد رسول 11 ستمبر 2021 سے جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے۔