اللہ تعالیٰ کا نظام ہے جو کرو گے وہ بھروگے: رانا ثنااللہ

Published On 15 November,2025 07:50 pm

فیصل آباد:(دنیا نیوز)مشیر وزیر اعظم و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا نظام ہے جو کرو گے وہ بھرو گے۔

اپنے آبائی شہر فیصل آباد کے بوڑیوال روڈ پر فراہمی سوئی گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہاں قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ملک میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائرموجود ہیں، ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نفرت اوربغض کی سیاست نے ملک کو کچھ نہیں دیا، اللہ تعالیٰ کا نظام ہےجو کروگے وہ بھروگے، ایک آدمی کہتا تھا مجھ پر منشیات کا درست کیس بنایا گیا، اب معافیاں مانگ رہا ہے، کرپشن ختم کرنےکے نام پر فرح گوگی اور پنکی کے کردارلائے گئے۔

مشیر وزیر اعظم و سینیٹر نے مزید کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد پاکستان کا ریڈ کارپٹ استقبال ہو رہا ہے، معرکہ حق کے بعد بھارت پوری دنیا میں رسوا ہوا، پاکستان کو جو عزت ملی، اس سے ہمارے معاشی حالات بہتر ہوں گے، سعودی عرب کی سرزمین کیلئے ہر تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔