وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی چغتائی پیپلز پارٹی میں شامل

وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی چغتائی پیپلز پارٹی میں شامل

آزاد جموں و کشمیر میں وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کو مزید ایک رکن کی حمایت مل گئی، وزیراعظم انوارالحق کے اتحادی رکن دیوان چغتائی نے بھی علیحدگی اختیار کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

دیوان علی چغتائی نے پیپلز پارٹی سیاسی امور کی نگران فریال تالپور سے ملاقات کے بعد شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر پی پی پی رہنما چودھری محمد ریاض، ضیاء القمر او سردار احمد صغیر بھی موجود تھے۔