لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار

Published On 18 November,2025 10:22 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔

ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور دوسرے نمبر پر ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 324 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، فیصل آباد کی فضا سب سے آلودہ ہے، اے کیو آئی 400 کو چھو گیا، جبکہ گوجرانوالہ میں 300 اور ملتان میں اے کیو آئی 265 تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے، غیر ضروری باہر آنے جانے سے گریز کرنے اور گھروں میں ایئر پیوریفائر کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔