پبلک سروس کمیشن امتحانات کے دوران پشاور میں دفعہ 144 نافذ

Published On 21 November,2025 09:37 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن امتحانات کے دوران ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے 4 دسمبر تک ہوگا، امتحانی مراکز کے 200 میٹر تک عوامی اجتماعات اور ہجوم ممنوع قرار دیا گیا جبکہ غیر متعلقہ افراد کا امتحانی مراکز میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔

ضلعی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور ممنوعہ اشیاء ساتھ لانے پر بھی پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔