چارسدہ: شادی کی تقریب کے دوران کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

Published On 04 January,2026 09:47 am

چارسدہ: (دنیا نیوز) چارسدہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں چھت مٹہ خیرآباد میں فضل داد نامی شخص کے گھر میں شادی کی تقریب کے دوران کمرے کی چھت گری۔

حکام کے مطابق چھت گرنے سے شادی میں آئے ہوئے مہمان ملبے تلے دب گئے، حادثے میں 6 افراد جان سے چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ بچیوں سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس اور ریسکیو اداروں نے واقعے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں، جبکہ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔