پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 3 خارجی جہنم واصل کر دیئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی پولیس سٹیشن نورنگ کی حدود میں کی گئی، ہلاک دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلر محمد عرف مجاہد، خاجی فواد اللہ عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک خارجیوں سے کلاشنکوف، دو 9 ایم ایم پسٹل، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے سی ٹی ڈی اور لکی مروت پولیس کو شاباش دی۔
آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ناسور دہشت گردوں کیلئے خیبرپختونخوا کی سرزمین تنگ ہو چکی ہے، آخری خارجی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔



