پشاور: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے 9.6 کلوگرام چرس برآمد کر لی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی عبدرہ کرکٹ گراؤنڈ، ریلوے لائن روڈ کے قریب کی گئی جہاں ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران گاڑی سے چرس کے 8 پیکٹس برآمد ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہر پیکٹ کا وزن 1200 گرام تھا جبکہ برآمد ہونے والی منشیات کا مجموعی وزن 9.6 کلوگرام بنتا ہے۔
اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



