فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، مالک اور منیجر سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

Published On 21 November,2025 05:57 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ملک پور میں واقع کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، فیکٹری مالک اور مینیجر سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، فیکٹری مالک سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مقدمہ کے مطابق فیکٹری مالک اور انتظامیہ کو علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل سے متعلق بارشکایت بھی کی گئی۔

زور دار دھماکے سے فیکٹریوں اور ملحقہ گھروں کی چھتیں بھی مسمار ہوگئیں۔