اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کرپشن یا نظام کوکون ٹھیک کرے گا؟ آئی ایم ایف نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے پاکستان میں کرپشن ہو رہی ہے، اداروں کی کارکردگی سیاسی دباؤمیں آجاتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ عدالتوں کی دیانت داری پر سوال اٹھارہی ہے، رپورٹ پرنومبر2025 کی تاریخ لکھی ہے، کرپشن یا نظام کو کون ٹھیک کرے گا؟ آئی ایم ایف رپورٹ پر بات کرنے کے لیے اینکرز کے پاس وقت نہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بیشترشوگرملیں سیاسی لیڈرشپ کےپاس ہے، آئی ایم ایف نے26ویں ترمیم پربھی سوالات اٹھائے، رپورٹ کےمطابق انویسٹرڈرتا ہے، ہمارا سوال ہےآئی ایم ایف رپورٹ میں تاخیر کیوں کی گئی، رپورٹ میں ہوشربا انکشافات ہیں اورسب خاموش ہیں۔
محمد زبیر
سابق گورنر سندھ اور رہنما تحریک انصاف محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کےپاس آئی ایم ایف کی رپورٹ کا کوئی جواب نہیں ہے، دنیا کا کوئی اورملک ہوتا توحکمران جماعت مستعفی ہوجاتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جنہوں نےملک لوٹا سب کولٹکایا جائے، آئی ایم ایف کہتا ہے پاکستان میں اشرافیہ کے لیے پالیسیاں بنائی جاتی ہیں، اِن کی لوٹ مار کی وجہ سےغریب کو نقصان ہو رہا ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آئی ایم ایف نےبتادیا مظلوم لوگ پسے ہوئے ہیں، حکومت جواب دے آئی ایم ایف کی رپورٹ سچ ہے یا جھوٹ، وزیراعظم قومی اسمبلی میں آکر جواب دیں، شفافیت نہ ہونےکی وجہ سے ملک میں انویسٹمنٹ نہیں آتی۔



