قلات میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 3.0ریکارڈ

قلات میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 3.0ریکارڈ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.0 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا  ہے کہ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی جانب سے زلزلے کے بعد فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔