پاکستان میں ہندو برادری کی بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کیخلاف ریلی

پاکستان میں ہندو برادری کی بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کیخلاف ریلی

پاکستان زندہ باد ریلی شاہ پل سے چھتری چوک تک نکالی گئی، خیرپور کی تمام تحصیلوں سے آنے والے ہندو برادری کے نوجوانوں نے ریلی میں شرکت کی۔

ریلی میں موجود شرکا نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

شرکا نے کہا کہ پاکستان اور سندھ میں رہنے والی ہندو برادری مادر وطن سے وفادار تھے ہیں اور رہیں گے، اگر بھارت باز نہیں آیا تو انہیں ان کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔