نئے صوبوں پر زور، ایم کیو ایم نے کراچی کو دیئے اربوں کے فنڈز کا حساب مانگ لیا

Published On 01 December,2025 01:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) نئے صوبوں کے زور پر ایم کیو ایم نے کراچی کو دیئے اربوں روپے کے فنڈز کا حساب مانگ لیا۔

ایم کیو ایم کے کراچی کے علاقہ ملیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کو پال رہا ہے، یہ شہر موٹروے سے محروم ہے، حق جتانا ہمارا کام نہیں حق دلانا ہمارا کام ہے، کراچی کو جو مل رہا ہے اس کی نگرانی ہماری ذمہ داری ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ سندھ بھی بنیادی ضرورتوں پر تقسیم ہوسکتا ہے، چودہ سال سے پانی کا مسئلہ آپ سے حل نہیں ہورہا، کراچی کیلئے کوئی کچھ نہیں کرتا تو وفاق کے حوالے کردیں، عوام بتائیں سر اٹھا کر چلنا ہے یا سر جھکا کر؟ غلامی کا طوق پہن کر رہنا ہے؟ یا اتار پھینکنا ہے؟

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کراچی کی ترقی میں رکاوٹ کون ہے؟ اس پر نظر رکھنا ہوگی، ایم کیو ایم نے وفاق سے ترقیاتی پیکیج لیا۔