اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے معاملہ پرتحریک تحفظ آئین پاکستان نے بنیادی نکات پیش کر دیے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے نکات میں لکھا کہ چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قراردیا جائے ، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے،1973 کا آئین اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے۔
اِسی طرح پارلیمان کی مکمل بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے،داخلی اور خارجی پالیسیاں پارلیمان تشکیل دے،ملک میں انسانی بنیادی حقوق کو بحال کیا جائے۔
نکات میں مزید یہ بھی لکھا گیا کہ میڈیا کی آزادی اور پیکا جیسے کالے قانون کا خاتمہ کیا جائے، آزاد خود مختار الیکشن کمیشن کے تحت شفاف الیکشن کرائے جائے۔



