محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

Published On 03 December,2025 08:48 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے تبادلوں کے احکامات جاری کئے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اظہر جاوید سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ، اصغر علی کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان تعینات کیا گیا، جبکہ ارشد علی وڑائچ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور تعینات ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام تقرر و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔