آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Published On 05 December,2025 12:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔

علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی گئی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔