شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری کئے اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔