ذہنی مریض کےساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے: مریم اونگزیب

Published On 08 December,2025 04:46 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ذہنی مریض کےساتھ صرف ذہنی ڈاکٹرمذاکرات کرسکتا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سنیئر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تم اپنی بکواس اور گندی زبان سے فوج کو متنازع بناتے ہو، کسی کویہ اجازت نہیں دی جاسکتی، سرخ لکیرعبور کرنے والے کی سزا آئین میں درج ہے۔

اُن نے کہا کہ تحریک انصاف نے فوجی تنصیبات پرحملہ کیا، وفاق میں نفاق پھیلانےوالےکو غدار کہا جاتا ہے، بھارت کے ساتھ ملکرسازش کرنے والے کو ملک دشمن کہا جاتا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ذہنی مریض کےساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کرسکتا ہے، قومی سلامتی پر حملہ آور ہونےکی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک کے خلاف سازش کرنے والے کی سزا آئین میں واضح ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ بول رہی ہے جو اسرائیل اور بھارت سے لی گئی، کس نے پوچھا ہےکہ 27ویں ترمیم آپ کوقبول ہے یا نہیں؟ اپنی کرپشن اوراعمال چھپانے کے لیے9  مئی کا سانحہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسےعناصرکےساتھ اسی طرح نمٹا جائےگا جیسےملک دشمن کےساتھ ، اینف ازاینف، کہہ رہے ہیں، خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس کو جلا دیں گے، تمہارے باپ کا گورنر ہاؤس ہے، پاکستان کی عوام اورافواج پاکستان کو ملک کا دفاع بہت اچھی طرح آتا ہے۔

سنیئرصوبائی وزیر نےکہا کہ زیرو ٹالرنس ہے کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، غلیظ، گندی زبان جو بھی استعمال کرے گا قانون کے مطابق نمٹا جائےگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا  تھا کہ معرکہ حق میں یہ بھارت کا سہولت بنا ہوا تھا، آپ کو تکلیف اپنا چہرہ بےنقاب ہونے سے ہو رہی ہے، سیاست کرو ملک دشمنی نہ کرو، اظہار رائے کی حد آئین نے واضح کر دی ہے جو راہ راست پر نہ آئے اِس سے براہ راست نمٹا جاتا ہے۔