قومی اسمبلی میں زمین پر گرے پیسے ملنے کے اعلان پر 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

قومی اسمبلی میں زمین پر گرے پیسے ملنے کے اعلان پر 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وہ پیسے اٹھا کر ایوان میں لہراتے ہوئے پوچھا کہ یہ کس کے ہیں؟

سردار ایاز صادق نے بتایا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے پہلے یہ رقم فرش سے ملی ہے، اس اعلان کے بعد پیسے لینے کے لیے کئی اراکین نے ہاتھ بلند کر دیئے۔

سپیکر ایاز صادق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہاں تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں، جس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔

اجلاس کے اختتام پر سپیکر نے بتایا کہ یہ رقم اقبال آفریدی کی تھی اور انہیں واپس کردی گئی ہے۔