اسلام آباد: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کے صدر ابوووسوبیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبالیہ دیا گیا، معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا، برادر اسلامی ممالک انڈونیشیا کے صدر ابووسو بیانتو کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
انڈونیشیا کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور پاکستان اور انڈونیشیا کے قومی ترانے بجائے گئے۔
برادر اسلامی ملک کے صدر ابووسو بیانتو نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے وفد کے ارکان جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، اس کے بعد انڈونیشین صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا۔



