جعلسازی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں، ایس ایچ او کو نوٹس جاری

جعلسازی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں، ایس ایچ او کو نوٹس جاری

ہائیکورٹ میں ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکلا قمبر عباس اور بشری عباس ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ ایس ایچ او نے ضیاء الرحمن سے 19 لاکھ سے زائد کپڑے کا سامان حاصل کیا۔

ایس ایچ او انیس شیخ نے جعلی پے آرڈر دیا، رقم مانگنے پر پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے جبکہ ایس ایچ او نے منشیات کا جعلی مقدمہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے موقف دیا کہ ایس ایچ او انیس شیخ کیخلاف کارروائی کی جائے، مقدمہ ختم کرنے اور رقم ادا کرنے کو حکم دیا جائے۔

عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے اور 23 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوکر جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔