قومی شاہراؤں پر دھند، موٹروے سینٹرل زون مختلف مقامات سے بند

Published On 16 December,2025 10:25 pm

لاہور:(دنیا نیوز) قومی شاہراؤں پر شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹروے کو بند کر دیا گیا۔

موٹر وے سینٹرل زون ترجمان کے مطابق میاں چنوں، چیچہ وطنی، بستی ملوک، خانیوال کے علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ بہاولپور، احمد پور ایسٹ، چنی گوٹھ، ترنڈہ محمد پناہ، ظاہر پیر میں دھند کا راج ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان، فرید آباد، کرم آباد، مسلم چوک، کوٹ سبزل میں بھی شدید دھند ہے، مسافر دھند کے دوران لین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

موٹر وے سینٹرل زون ترجمان نے مزید کہا کہ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے محفوظ رہا جاسکے۔

علاوہ ازیں مزید معلومات کے لئے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130، آفیشل سوشل ویب سائٹس سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔