اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کی ملک کے لیے قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں۔
وفاقی دارالحکومت میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کرسچین کمیونٹی نےہمیشہ پیاردیا،کرسچین کمیونٹی کا پاکستان کی ترقی میں بھی اہم کردارہے، اقلیتی برادری ہر شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کرسمس تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے، میرے حلقےمیں کرسمس تقریبات کی تیاری زوروشورسےجاری ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں، قلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جلد کرسمس بازار لگائیں گے، پاکستان میں مسیحی برادری کا کردار سنہرے حروف میں لکھا جائے گا،اقلیتی برادری کی ملک کے لیے قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ہمیں ملکی ترقی اورقیام امن کے لیے متحد ہونا ہوگا، کرسچین کمیونٹی سےجو محبت ملی اِس کا مشکورہوں، میں کرسچین کمیونٹی کے حقوق کا کسٹوڈین ہوں۔



