کالے کوٹ اور کالی ٹائی کو داغدار نہ ہونے دیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

Published On 19 December,2025 03:36 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے وکلاء پر زور دیا ہے کہ وہ کالے کوٹ اور کالی ٹائی کو داغدار نہ ہونے دیں کیونکہ وکلاء کے کردار پر عوام کے اعتماد کا دارومدار پورے نظامِ انصاف پر اعتماد سے جڑا ہوا ہے۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ویلکم ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وکلاء کسی بھی شخص کو جو بھی مشورہ دیں وہ مکمل طور پر قانونی ہونا چاہیے، غیرقانونی مشورے نہ صرف معاشرے میں لاقانونیت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ اس کے ذمہ داروں میں وکلاء بھی شمار ہوں گے۔

چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے مزید کہا ہے کہ قانون کے منصفانہ اطلاق کو یقینی بنانا وکلاء کی بنیادی ذمہ داری ہے۔