کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک ہزار 18 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور ہو گئے ہیں۔
شرجیل میمن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی، تعلیم، صحت اور بہتر رابطہ کاری ترجیحات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ 1600 سکولوں کی تعمیر کے لیے 340 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 9 کیڈٹ کالج اور سکھر میں خواتین یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہاؤسنگ سکیم پر کام جاری ہے، توانائی کے شعبے میں بھی سندھ سولر انرجی منصوبے کے لیے 69.97 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گھوٹکی کندھ کوٹ پل اور دھابیجی انڈسٹریل زون پر بھی کام جاری ہے۔



