اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 5 جی سپیکٹرم آکشن ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات منظور کر لیں۔
ذرائع کے مطابق 600 میگا ہرٹز سپیکٹرم آئندہ ماہ ہوگی، فائیو جی کی لانچنگ بھی ہوگی، علاوہ ازیں،اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔



